لاہورپولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

image

لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن داتا دربار اور اس سے ملحقہ آبادی میں کیا گیا، جہاں موجود رہنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں موجود افراد کے شناختی کوائف کی بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے تصدیق بھی کی گئی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا جس میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔ نامکمل شناختی کوائف کی بنا پر15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کو اپنی شناختی علامتی ظاہر کرنے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

خبریں