آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائیں گی: زیبا

image

اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے نئی فلم پر کام شروع کر دیا۔ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ آنیوالے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائینگی۔ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکر اور ہنر مند جس اندازسے محنت کر رہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں نے کامیابیاں سمیٹ کر فنکاروں اورفلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی، میری دعا ہے کہ آنیوالی فلموں کو بھی کامیابی ملے تاکہ مزید لوگ فلم انڈسٹری کی ترقی کے سفر میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اب ڈرامے اور فلمیں ملکی سطح پر ہی نہیں بیرون ملک میں بھی زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ بن رہے ہیں جو فلمسازی کے عمل کو استحکام دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خبریں