پاکستانی ہر سال اے ٹی ایم سے 46 کھرب روپے نکلواتے ہیں، رپورٹ

image

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال خوشی کے تہوار یعنی رمضان المبارک اور عید الفطر پر 442 ارب روپے کے کرنسی نوٹ نکلوائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 12689 ہوگئی ہے جب کہ دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین بھی پاکستان میں خنجراب پاک چین کے بارڈر پر واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود کل اے ٹی ایم مشینوں میں سے 83 فیصد مشینیں بینکوں کے باہر نصب ہیں، 17 فیصد کاروباری مراکز، اسپتالوں، شاپنگ مالز میں لگی ہیں جب کہ 4 اے ٹی ایم مشینیں موبائل گاڑیوں میں بھی نصب ہیں۔ان تمام مشینوں میں سے ایک ہزار 583 مشینوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے سینسرز بھی لگائے گئے ہیں۔

جولائی میں جاری پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام بزنس ڈیسک کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ کے اختتام تک پاکستان میں بینک برانچز کی تعداد 2 فیصد کم ہو کر 14 ہزار 193 ہوگئی تھی جب کہ اسی عرصے میں مختلف بینکوں کی جانب سے 163 نئی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔

خبریں