سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ

image

سندھ میں سی این جی پمپس مالکان نے گٹھ جوڑ کرکے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2017 میں گیس کی قیمت نہیں بڑھی اور سی این جی کی قیمت 18 فیصد بڑھا دی گئی جب کہ ڈی ریگولرائزیشن پالیسی کے بعد سی این جی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہےکہ 90 فیصد سی این جی پمپس پر گیس 79 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

خبریں