پی سی بی انڈر 19 پینٹینگولر کپ، پشاور زلمی کے جونئیر کرکٹرز بھی چھاگئے

image

 پی سی بی انڈر 19 پینٹینگولر کپ میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ابھرنے والے خیبر پختونخواہ انڈر 19 کرکٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا،پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی کی کوششیں رنگ لے آئیں  اورپی سی بی پینٹینگولر انڈر 19 کپ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے فائنل میں پنجاب کو شکست دیکر میدان مارلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے گراس روٹ لیول سے جن نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ فراہم کرکے گروم کیا تھا، ان میں سے چھ کرکٹرز نے نہ صرف خیبر پختونخواہ انڈر 19 ٹیم جگہ بنائی بلکہ ساتھ ہی کپتان محمد عارف اور باؤلرز اعظم خان اور ارشد اقبال نے شاندار باولنگ سے ٹیم کی ٹائٹل کامیابی میں اہم کردار ادا کیا .پی سی بی پینٹینگولر انڈر 19 کپ کی فاتح خیر پختونخواہ ٹیم میں شامل پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے ابھرنے والے چھ کھلاڑیوں نے تہلکہ مچایا .جن میں محمد عارف , محمد الیاس , وقار احمد , محمد الیاس , ارشد اقبال اور مختار احمد شامل ہیں.فائنل میں دو وکٹیں صرف پانچ رنز پر گرنے کے بعد جونئیر زلمی کرکٹر محمد عارف نے 69رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدلا .149 رنز کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم نو وکٹوں پر 133 رنز بناسکی .زلمی ٹیلنٹ پروگرام سے سامنے آنیوالے باولرز اعظم خان اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کرداد ادا کیا .

خبریں