ویسٹ انڈیز کی ٹیم نےپاکستانیوں کے دل توڑ دیے

image

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ابھی تک دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق نہیں ہو پا رہی جس کے باعث ٹیم کا اعلان بھی نہیں کیا جا رہا۔

پاکستانیوں کیلئے تشویشناک بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز نے اسی مہینے نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے اور 25 نومبر سے ان کا پہلا سائیڈ میچ بھی شروع ہو گا جبکہ پاکستان نے 11 نومبر سے نیشنل ٹی 20 کپ کا اعلان کر دیا ہے اس لئے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کب پاکستان آئے گی۔ 
انضمام الحق نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق نہیں ہو رہی اور اسی وجہ سے ٹیم کا اعلان بھی نہیں کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی اور آمد کا شیڈول سامنے آیا تو ٹیم کا اعلان بھی کر دیں گے۔

انضمام الحق کی جانب سے دورہ ویسٹ انڈیز کی ابھی تک تصدیق نہ ہونے کے علاوہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کے دورہ نیوزی لینڈ کی تاریخوں کے بارے میں جان کر پاکستانیوں کے دل تو ایک طرح سے ٹوٹ ہی گئے ہیں کیونکہ اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

خبریں