اس طرح جشن نہ منایا کرو کیونکہ۔۔۔ حسن علی کووارننگ جاری

image

چیمپینز ٹرافی میں بہترین باﺅلر قرار پانے والے حسن علی نے جہاں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنائی تو وہیں وکٹ لینے پر ان کا جشن منانے کا منفرد انداز بھی لوگوں کو خوب بھایا اور اب وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان سے فرمائش کی جاتی ہے کہ وہ ”سٹائل مار“ کر دکھائیں۔
پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ حسن علی کا یہ منفرد اور پاکستانیوں کا پسندیدہ ’اندازِ جشن‘ ہی ان کیلئے خطرہ بن گیا ہے اور ٹیم ڈاکٹر نے انہیں اس انداز کو بدلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کا کہنا ہے کہ ”ٹیم ڈاکٹر نے مجھے کہا ہے کہ اپنے جشن منانے کے انداز کو ذرا متعدل کریں، لیکن میں نے کہا کہ جشن منانے کا انداز بدلے گا اور نہ ہی جوش میں کوئی کمی آئے گی۔ بلکہ میں زیادہ مصبوط بننے کی کوشش کروں گا تاکہ انجری ہی نا ہو۔“

خبریں