لاہورہائیکورٹ نےنوازشریف اورمریم نوازکےتوہین عدالت کیسزیکجا کر دیئے

image

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو مریم نواز کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔ عدالت نے مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا سابق وزیراعظم نواز شریف تقاریر کے دورانعدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں تو توہین عدالت کا قانون ویسے ہی ختم ہو رہا ہے، آپ سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتےِ؟۔ وکیل درخواستگزار نے کہا لاہور ہائیکورٹ بھی کیس چلا سکتی ہے۔

خبریں