قطری شہزادے نے نواز شریف اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

image

 قطری شہزدے کا مشن لاہور مکمل ہو گیا ہے۔ شہزادہ حمد بن جاسم نے اپنے 13 رکنی وفد کے ساتھ جاتی امراء آمد کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی۔ اس ملاقات میں سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان بھی شریک ہوئے۔ شہزادہ حمد بن جاسم نے پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کی وجہ نون لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو قرار دیا۔ بعد ازاں نواز شریف نے وفد کو خصوصی ظہرانہ بھی دیا۔

دوسری جانب شہزادہ حمد بن جاسم نے ماڈل ٹاؤن میں وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف سے بھی ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ قطر پنجاب میں جاری تعلیم اور صحت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اس سے پہلے شہزادہ حمد بن جاسم خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے تو انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول میں حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جایا گیا۔ دنیا نیوز نے دفتر خارجہ کا پروٹوکول کے لئے لکھا جانیوالا خط حاصل کر لیا ہے۔ مراسلے میں قطری شہزادے کو مکمل پروٹوکول اور تمام وی وی آئی پی سہولتیں دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

خبریں