اسلام آبادمیں امام بارگاہ کے باہر فائرنگ2 افراد جاں بحق 3 افراد زخمی

image

آئی ایٹ میں باب العلم امام بارگاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور علاقے میں پہنچ کر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سول ادارے کا نائب کانسٹیبل سید حبدار حسین شاہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ نمازیوں کے باہر نکلتے وقت کی گئی۔

خبریں