لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کے درمیان نیشنل ٹی 20 کا فائنل آج کھیلا جائے گا

image

لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز نیشنل ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گئے، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا۔ لاہور بلیوز نے سیمی فائنل میں فاٹا کے خلاف دو سو اکیس رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، احمد شہزاد نے دھواں دار سنچری داغ دی۔ فاٹا کی ٹیم منزل سے دس رنز کی دوری پر ہمت ہار گئی۔
اس سے قبل لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، نیشنل ٹی ٹوینٹی کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو بیالیس رنز بنائے، کپتان سلمان بٹ چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر اکمل نے پینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، سعید اجمل کیرئیر کے آخری میچ میں کھاتہ کھولے بغیر رن آوٹ ہوئے، لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

خبریں