خیبرپختونخوامیں جاری ترقیاتی کاموں کےلئےایشیائی ترقیاتی بینک نےمنظوری دےدی

image

خیبر پختون خوا میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 14 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ خیبرپختون خوا میں سڑکوں کی تعمیر، پرانے روڈز کو چوڑا کرنے اور روڈ سیفٹی کے لئے 14 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کے مطابق قرض کی رقم سے صوبے میں 214 کلومیٹر پر مشتمل 8 روڈ سیکشنز کو بہتر کیا جائے گا۔ 
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ برائے ٹرانسپورٹ جیانگ بوننگ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں معاشی ترقی کے لئے بہتر سڑکیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک صوبہ خیبر پختون خوا کی حکومت کی مدد کرتا رہے گا، سڑکیں بہتر ہونے سے پیداوار میں اضافہ اور معیشت ترقی کرے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 96 فیصد خام مال کی ترسیل اور 92 فیصد مسافروں کی آمد و رفت سڑکوں سے ہی ہوتی ہے۔ 

خبریں