امریکی کمانڈر نے ایک بار پھر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

image

امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جنرل نکلسن کا کابل میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔ چاہتے ہیں پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے بہت واضح اور صاف مؤقف بیان کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔

خبریں