شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر واپس کرنےکیبعد سمجھوتے پر رہا کردیا گیا

image

سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق مزید تین شخصیات سے رہائی کے لیے شرائط طے پاگئی ہیں۔ رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ شہزادہ مطعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور وہ سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شہزادے تھے۔ سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔

خبریں