ترقی کی منزل آہستہ آہستہ طے کی جاتی ہے، اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں

image

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم سے قبل کئی ماڈلنگ شوٹس بھی کئے اور مجھے اب بھی یاد ہے کہ اپنے فنی کیریئر کا پہلا چیک 5 ہزار روپے کا ملا تھا جس سے حاصل ہونے والی خوشی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں تو خود کو تروتازہ پاتاہوں۔انہوں نے کہا ترقی کی منزل آہستہ آہستہ طے کی جاتی ہے اور جب تک پہلے زینے پر پاؤں نہ رکھا جائے باقی مراحل طے نہیں ہوسکتے اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔اس وقت کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کا کہنا تھا مجھے دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا یہ وہ کامیابیاں ہیں جسکے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

خبریں