قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز آج جبکہ فائنل کل راولپنڈی میں ہوں گے

image

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل گیارہ نومبر کو شیڈول تھے جو دھرنے اور سیاسی کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والے دونوں اہم میچ آج ہوں گے۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی قیادت میں اِن ایکشن دونوں لاہور کی ٹیمیں گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کا جوڑ پڑے گا جو دن بارہ بجے شروع ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے درمیان سہ پہر چار بجے شیڈول ہے جبکہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 

خبریں