سعودی عرب میں جو ہوا وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا سعدحریری

image

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ تین ہفتے قبل جو کچھ بھی سعودی عرب میں ہوا وہ راز ہی رہے گا اور وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے ۔فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعد حریری نے کہا کہ وہ مستعفی ہو کر لبنانی عوام میں مثبت سوچ لانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ان پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب جاکر4نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

خبریں