نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز دلچسپ ہو گی قومی کپتان سرفراز احمد

image

قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز دلچسپ ہو گی، کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی سے خوف زدہ نہیں۔ شہرِ قائد میں کرکٹ سے متعلق کتاب کی رونمائی کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی سے خوفزدہ نہیں ہیں، جو پرفارم کریگا وہ ٹیم کا حصہ ہو گا، کپتانی سے میری پرفارمنس متاثر نہیں ہوتی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا ٹور ہماری کنڈیشنز سے ہٹ کر ہے، جانے سے پہلے کیمپ میں لڑکے خوب محنت کریں گے، جلد قومی ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی اچھے نتائج دیگی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

خبریں