پشاور زلمی نے گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ کا انعقاد کرایا اور اب گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد کرائے گا

image

 پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی نے گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ کا انعقاد کرایا اور اب گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا جو پی ایس ایل تھری سے پہلے ہو گی۔ لیگ کے شیڈول کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔ سپر لیگ میں دنیا بھر سے پشاور زلمی کے فینز بھی شامل ہوں گے۔ پشاور زلمی نے گلوبل شکمی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا جو گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ میں پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کینیڈا زلمی کے ابراش خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں جنید صدیق، فیضان امین، ریان پٹھان، رمیز احمد، صغیر آفریدی، جنید عزیز، عدنان خان، محسن مٹو، یاتن اروڑا، صغیر آفریدی، عثمان سہر، ذیشان خان، جہانزیب خان، اور ذیشان رحمان شامل ہیں۔

 لیگ میں شامل پانچ ٹاپ پلیئرز پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے ساتھ ہوں گے اور ڈولپمنٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔۔پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جن کی دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں فینز بیسڈ ٹیمیں اور کلبز موجود ہیں۔ 

خبریں