ویرات کوہلی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کردیا

image

ویرات کوہلی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں انہوں نے سابق کپتان دھونی اور موجودہ کوچ روی شاستری جمعے کے روز کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے سے ملاقات کرینگے۔یاد رہے کہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کے وقت بھی پلیئرز کے معاوضے دگنے کیے گئے تھے جس کے بعد ٹاپ بھارتی کرکٹرز کا معاوضہ 3 لاکھ ڈالر ہوگیا تھا تاہم حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے نشریاتی حقوق ڈھائی بلین ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد پلیئرز نے بھی اس دولت سے حصہ مانگ لیا ہے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے پرانے کنٹریکٹس کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے، اس لیے کھلاڑی نئے معاہدوں سے قبل اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔

خبریں