انسٹاگرام پر دوکروڑ فالورز کےساتھ دیپکاپاڈوکون بالی ووڈ میں پہلے نمبر پر آگئیں

image

دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں کے لیے یہ ہے کہ وہ با آسانی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے فالوورز ہیں۔

ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔

خبریں