فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

image

فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اداکارہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں جسے مکمل کرنے کے بعد 2018 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں حصہ لوں گی ۔ اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں ۔ ہسپتال کیلئے سیالکوٹ میں ملنے والی زمین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یہاں سے دور ہے ، میں اتنی دور نہیں جاسکتی ، اس لئے لاہور میں زمین تلاش کر رہی ہوں ۔ 

خبریں