PCB نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے

image

 پی سی بی نے دھرنے کے باعث ملتوی ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 29 نومبر کو ہوں گے ، فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ اسلام آباد دھرنے کا اختتام ہوگیا اور معمولات زندگی کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہو رہی ہیں ۔

پی سی بی نے دھرنے کے باعث ملتوی ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہوں گے ، فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد میں جوڑ پڑیگا ، دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے درمیان شیڈول ہے ۔ 
 

خبریں