ناگپور ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور دو سو انتالیس رنز سے شکست دے دی

image

ناگ پور ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور دو سو انتالیس رنز سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی، اسپنر روی ایشون نے وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری کا چھتیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ چار سو پانچ رنز کے خسارے میں جانے کے بعد سری لنکا کا دوسری اننگز میں آغاز مایوس کن تھا، اوپنر سمراوکراما کھاتہ کھولے رخصت ہوئے، آئی لینڈرز بھارتی بولر کے سامنے بے بس نظر آئے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے، آف اسپنر روی ایشون نے آخری بلے باز سرنگا لکمل کو آوٹ کر کے وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری کا کارنامہ انجام دیا۔ حیران کن طور پر نیوزی لینڈ کے ڈینس للی نے ٹھیک چھتیس سال قبل ستائیس نومبر کو ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

خبریں