بھارتی ہائی کمیشن کو سات پاکستانیوں کو میڈیکل ویزے جاری کرنے کی ہدایت

image

بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کو سات پاکستانیوں کو میڈیکل ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ، ان تمام افراد نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیر خارجہ سے ویزوں کےلیے درخواست کی تھی۔ 
بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے نو سالہ بچی سمیت سات پاکستانیوں کوعلاج کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ نوسالہ ماریہ کے والد نے بھارتی وزیر خارجہ سے درخواست کی تھی کہ تھیلیسیما کی شکار ان کی بیٹی کو بھارت میں میڈیکل ویزا جاری کیا جائے۔ 
مریم آصف کو اپنے والد کے علاج کے لیے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کا کہا۔ اس کے علاوہ فاطمہ عثمان، طارق حسین، مبارک علی، سکینہ یوسف اور نبیہہ راشد کو بھی میڈیکل ویزے جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چند روز پہلے پاکستان نے احتجاج کیا تھا کہ بھارت انسانی حقوق پر بھی سیاست کر رہا ہے اور کچھ منتخب لوگوں کو میڈیکل ویزے جاری کرتا ہے۔ 

خبریں