پانچ میچوں کی سیریز میں آسڑیلیا پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیاب

image

 ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری مل گئی ہے ۔ برسبین ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلوی اوپنرز نے بہترین کھیل پیش کیا ۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بائولرز کی خوب درگت بنائی ۔ تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیمرون بین کروفٹ نے نصف سنچریاں داغیں ۔ دونوں اوپنرز کی زبردست بیٹنگ کے باعث کینگروز کو دس وکٹوں سے فتح ملی ۔ شاندار جیت کے بعد 5 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری مل گئی ہے ۔ 

خبریں