ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہورائیرپورٹ پر بھی مسافر لٹنے لگے

image

بیرون ملک مسافروں کا لاہور ائیرپورٹ سے سامان چوری ہونا معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق سعودی عرب ، لندن، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا،چین سے آنے و جانے والے مسافروں کا سامان چوری کیا جا رہا ہے، جہازوں میں سامان لوڈ کرنے والا عملہ سوٹ کیسوں کی زپیں کاٹ کر سامان چوری کرلیتا ہے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ سکیننگ کے عملے کی جہازوں میں سامان لوڈ کرنے والے عملے سے مبینہ طور پر ملی بھگت بھی ہوسکتی ہے۔ بیرون ملک مسافروں کے چلے جانے کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر سامان چوری کی شکایات کم درج ہوتی ہیں ۔
 

خبریں