پاکستان سٹاک مارکیٹ پیر کے روز کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی

image

 پاکستان سٹاک مارکیٹ پیر کے روز کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 216 پوائنٹس گھٹ کر 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں 11 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو کا شکار رہی، 
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40200،40100 اور 40000 پوائنٹس کی 3 بالائی حد سے گر کر 39931.75 پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا، بعد ازاں انڈیکس نے 100 پوائنٹس ریکور کر لئے ، تاہم مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 216.24 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40248.41 پوائنٹس سے کم ہو کر 40032.17 پوائنٹس پر آگیا، 
اسی طرح 142.60 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20187.30 پوائنٹس پرآ گیا ۔پیر کے روز 4 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 9 لاکھ 52 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 4 ارب روپے مالیت کے 10 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

خبریں