دکاندار باسی پھل اور سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے

image

دھرنوں سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ گاہک اور دکاندار اشیاء مہنگی ہونے کا رونا رونے لگے۔ دام سر اٹھانے لگے۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔سیب 100 روپے سے 150 روپے فی کلو جبکہ انار 130 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ سبزیوں میں پیاز 40 سے 80، کریلا 70 سے 130، لہسن 90 سے 150 روپے اور ادرک 120 سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے چیزیں مارکیٹ نہیں پہنچیں۔

شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت پرائس کنڑول افسران کو مسئلے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

خبریں