مصر مسجد میں دھماکہ235 افراد شہید اور 100 سے زائدزخمی

image

دہشت گردوں نے صوبے سینا کے علاقے بیرالعبد میں واقع  مسجد  پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور بم پھینکے جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزارتِ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ حملے کے دوران بم دھماکے بھی ہوئے جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا جب کہ مصر کے صدر نے واقعے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خبریں