ہاکی چیف نے اگلے ماہ ورلڈالیون کے پاکستان آنے کی نوید سنادی

image

ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ 10 جنوری 2018کو ورلڈ الیون پاکستان آرہی ہے ہم ملک میں ہاکی کے فروغ و ڈیولپمنٹ کے لیے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں۔

شہبازسینئر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں، پاکستان میں منعقد ہونے والی ہاکی لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت حکومتی پالیسی سے مشروط ہوگی، ورلڈالیون ہاکی ٹیم میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی،ویژن 2020کو فوکس کر رکھا ہے، ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، فنڈز کاآڈٹ کروانے جارہے ہیں، ورلڈ الیون جنوری میں پاکستان آرہی ہے، ہالینڈ سے گول کیپرکوچ بلوارہے ہیں، وزارت کی طرف سے 6 نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا، مختلف اداروں کی ہاکی ٹیمیں ترتیب دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہاکی اکیڈمی کے قیام پرکام شروع ہو چکا ہے، سندھ کے وزیراعلی ٰنے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلیے 10کروڑ روپے کے فنڈزمختص کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ایشین گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔ سیکریٹری شہبازسینئر اور خزانچی اخلاق احمد عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ایف چیف نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں اور ویژن 2020کوفوکس کر رکھا ہے، ہاکی کے فنڈز ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں جن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، 10 جنوری2018کو ورلڈ الیون پاکستان آرہی ہے اور وہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں میچزکھیلے گی جبکہ اسلام آباد میں اس موقع پر فیسٹیول کاانعقادکرینگے۔اس کا کریڈٹ شہبازسینئرکوجاتا ہے جبکہ ورلڈالیون اور ہاکی لیگ کیلیے حکومت کی طرف سے این او سی مل گیا ہے، انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے میں ہماری ٹیم بہتر کھیل کامظاہرہ نہیں کر سکی تاہم ہاکی کی ترقی کیلیے آسٹریلیا سے بات ہوئی ہے، ہالینڈ سے گول کیپر کوچ منگوارہے ہیں جوکہ ہمارے گول کیپرزکی تربیت کریگا، خالد سجادکھوکھر نے کہاکہ ہم نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کافی بہتر کیاہے،دوسال میں اسٹرکچر کھڑا کرنا بہت مشکل کام تھا،اب ملک کے 110اضلاع میں ہاکی کھیلی جارہی ہے، انڈر 18، انڈر 19اور انڈر21ٹیمیں تیارکررہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی سامنے آسکیں اس کے علاوہ اسکولوں اورکالجز میں ہاکی کے کھیل کاآغازکرنے جا رہے ہیں جبکہ وزارت کی طرف سے 6نئی آسٹروٹرف کا پی سی ون بھی فائنل ہوچکا ہے۔

جن میں اسلام آباد ،واہ ، فیصل آباد، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں،کامن ویلتھ گیمز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ ایشین گیمز میں فتح حاصل کرکے اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اکیڈمی قائم کرنے جا رہے ہیں،واہ کی ہاکی ٹیم بنائی جارہی ہے جبکہ زرعی ترقیاتی بینک اور فوجی فاونڈیشن کی ہاکی کی ٹیمیں بنا دی ہیں اور کھلاڑیوں کو ان اداروں میں ملازمتیں بھی مل گئی ہیں،دو سال کے دوران وننگ کمبی نیشن بنائیںگے۔انھوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ میں بہترین کھلاڑی سامنے لائینگے۔

میری خواہش ہے کہ بھارت کے کھلاڑی بھی اس لیگ میں شرکت کریں تاہم ان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کا احترام کرنا ہوگا ،جوہر بارو کے ٹورنامنٹ میں دعوت نہیں ملی اس لیے اس میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں فنڈز کی تمام تفصیلات پیش کیں،ہم نے اپنے فنڈز کا آڈٹ کروالیا ہے اب ہم نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ وہ ہمارے فنڈز کا سرکاری طور پر آڈٹ کروائیں۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی اور ان سے ہاکی کی ترقی کے ایشو پر بات ہوئی ،انھوں نے ہر سال سندھ کے بجٹ میں ہاکی کیلیے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اس سال کیلیے بھی 10کروڑ روپے کے فنڈز کی حامی بھر لی ہے نیز انھوں نے ہاکی کے سابقہ انعامات کے بقایا جات 35لاکھ روپے کی رقم بھی فراہم کر دی ہے جبکہ انھوں نے سندھ کیلیے دو ٹیمیں بھی خریدنے کا اعلان کیا ہے ، نیزسندھ بینک کی ہاکی ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ سندھ میں11آسٹروٹرف لگائی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے تمام اضلاع میں آسٹروٹرف بچھانے اور ہاکی اکیڈمی کے قیام کا بھی وعدہ کیا ہے۔

خبریں