سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھا ہے

image

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری کے علاوہ نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی مانگ میں تیزی آنے سے رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی رفتار 6 فیصد تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ 8٫4 فیصد ہے جو توقعات سے زائد ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی جولائی سے اکتوبر کے دوران 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 54 کروڑ ڈالر تک محدود تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی تو آئی ہے لیکن پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں سمیت دیگر زرائع سے آنے والی متوقع رقوم سے رواں کھآتوں کا خسارہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

خبریں