سلمان خان نےآگرہ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرلی

image

یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ اعزازی تقریب منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں بھارتی صدر شرکت کر کے کامیاب طلبا میں ڈگریاں تقسیم کرینگے ۔یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانیوالی مارک شیٹ پر 17028700 رول نمبر درج ہے جس پر سلمان خان کی تصویر چسپاں ہے ۔آگرہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ امرتا سنگھ میموریل کی جانب سے جاری ہونے والی مارک شیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم نے 35 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ سامنے آنے کےبعد اس کی تحقیقات کیں اور پھر مذکورہ کاپی درستگی کے بعد طالب علم کے حوالے کی گئی۔ 

خبریں