شتروگھن سنہا نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم کورگڑڈالا

image

 شتروگھن سنہا نے فلم پدماوتی پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پدماوتی کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شامل ہیں کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا ۔ اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیراعظم مودی نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو معنی خیز ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گھن سنہا کا کہنا تھا جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے کیونکہ میں اسی وقت بولتا ہوں جب مجھے بولنا ہوتا ہے ۔ میں فلمسازوں کے مفادات اور راجپوت کمیونٹی کی عظیم روایات ، قربانی وشجاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کچھ کہوں گا۔  

خبریں