صرف نام کی وجہ سے اس نوجوان کو پولیس میں نوکری دے دی گئی

image

انڈونیشیا میں اپنے انوکھے نام کی وجہ سے ایک شخص کو نا صرف ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا بلکہ ٹریفک پولیس میں ملازمت بھی دے دی گئی۔ پولیس نے جب بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے ایک 22 سالہ نوجوان کو روکا اور اس کا نام پوچھا تو حیران رہ گئے کیونکہ اس نے اپنا نام ’پولیسی‘ بتایا جس کا مقامی زبان میں مطلب بنتا ہے   انڈونیشیا میں پولیس   ۔
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر پسوروان کے حکام کا کہنا ہے کہ اپنے نام   پولیسی   کی وجہ سے اسے ملازمت دے دی گئی ۔ پولیس میں ملازمت حاصل کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ میں بہت ہچکچاہٹ کا شکار ہوں کیونکہ میں نے پہلے کبھی دفتری ماحول میں کام نہیں کیا ۔ ٹریفک پولیس یونٹ کے سربراہ اور پولیسی کو لائسنس کا ٹکٹ جاری کرنے والے افسر اریکا پترا نے اپنے محکمے کے نئے ملازم کو نوکری کے پہلے روز اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

خبریں