سپین میں ایک پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا

image

 سپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔
سپین کی نیوز ویب سائٹ بیئززو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کے 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد سکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے ۔

خبریں