کافی پینے کے بے شمارفوائد

image

کافی کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروبات میں ہوتا ہے۔ کافی کے فوائد زیادہ ہیں یا نقصانات، یہ موضوع ہمیشہ سے بحث کا شکار رہا ہے۔ اس بحث سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ہم کافی کے فوائد پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔روبن پُول برطانیہ کی سائتھ ایمپٹم یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ کے ماہر ہیں۔ اپنی ایک تحقیق میں انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ایسے لوگ جو روزانہ کافی کےتین یا چار کپ پیتے ہیں ان میں ذیابطیس، دل کی بیماریوں اور کچھ اقسام کے کینسر کے چانسز کم ہوتے ہیں۔کافی کے اندر کیفین نامی ایک مادہ ہوتا ہے جس کہ دماغ کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ایک جدید تحقیق کے مطابق کیفین انسانی جسم کا میٹابولزم کا نظام تین سے گیارہ فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔کافی ہماری جسمانی کارکردگی کو گیارہ سے بارہ فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔ایسے لوگ جو دن میں کافی کے تین یا چار کپ پیتے ہیں ان کا جگر مختلف بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جو دن بھر میں کافی کے چار یا اس سے زائد کپ پیتی ہیں ان میں ڈپریشن ہونے کے امکانات بیس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔امریکن کالج آف فزیشئینز کی ایک تحقیق کے مطابق کافی کا استعمال کرنے والے مردوں کی عمر میں بیس فیصد تک اضافہ ہوتا ہے جبکہ خواتین کی عمر میں چھبیس فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

خبریں