ڈائریکٹر کی جانب سے اداکارہ فاطمہ شیخ کے نخرے اٹھائے جانے لگے

image

اداکارہ فاطمہ شیخ جو کہ آج کل وہ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انہیں ڈائریکٹر کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ شیخ کیلئے شوٹنگ کے دوران وینٹی وین کے ساتھ ساتھ سیٹ پر آرام کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ سیٹ پر ہی رہنا پسند کر رہی ہیں اس لئے ڈائریکٹر کی طرف سے ان کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن اور عامر خان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔

خبریں