تاریخ پے تاریخ اب مزید ایک اور تاریخ دے دی گئی

image

 بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پدماوتی یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی تاہم اب فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آگئی ہے ۔ عام طور پر بالی ووڈ میں نئے سال کے پہلے ہفتے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ دپیکا نے 5 جنوری کا انتخاب نہیں کیا جو اتفاق سے ان کی سالگرہ کا دن بھی ہے ، پروڈکشن کمپنی نے فلم کی ریلیز کو مزید تاخیر سے بچاتے ہوئے جنوری کے آخری ہفتے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے لیکن اس ہفتے اکشے کمار کی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے ۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ فلم کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کیا جائے ۔

خبریں