وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرابھی پاکستانی کھانوں کی دلدادہ نکلیں

image

ٹوئٹر پر کسی شخص نے شنیرا اکرم سے سوال کیا کہ وہ نو سال کے بعد پاکستان آ رہا ہے لہٰذا کیا وہ کچھ ریسٹورنٹس کے نام اور ایسے مقامات بتا سکتی ہیں جہاں گھومنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں بڑے اطمینان کے ساتھ لکھا کہ بالکل بھی فکر نہ کریں ، پاکستان پہنچ کر آپ کو کم از کم ایک چیز کی قطعی پریشانی نہیں ہو گی اور وہ ہیں پاکستانی کھانے جبکہ اس کے ساتھ یہاں کی ہر چیز بہترین ہے ۔

خبریں