ٹیسٹ کرکٹ کی 135 سال پرانی ایشز سیریز کا کل سے آغاز

image

 ٹیسٹ کرکٹ کی جان ایشز سیریز کا میدان لگنے کو تیار ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے لئے برسبین میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کا آغاز کل سے ہو گا۔ میزبان آسٹریلیا کی جانب سے بھرپور مشقیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم کینگروز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ان فٹ ہو گئے ہیں۔ انگلش بلے باز ایلسٹر کک اور آل راؤنڈر معین علی فتح کے لئے پرامید نظر آتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 135 برس پرانی سیریز سے شائقین کا جوش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔

آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین پانچ ہزار اٹھائیس رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ شین وارن 195 وکٹیں اڑا کر سب سے آگے ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو 32، 32 بار سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایشز سیریز کی ٹرافی اس وقت انگلش ٹیم کے قبضے میں ہے۔

خبریں