سمارٹ واچ سمارٹ فون کے بعد پیش ِخدمت ہے سمارٹ بس سروس

image

فرانس میں خود کار طریقے سے چلنے والی سمارٹ شٹل متعارف کروائی گئی ہے جس کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی اس جدید بس میں 8سے 10افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جو ڈیزل کے بجائے بیٹری پر چلنے کے باعث ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ 
ای زیڈ10 نامی اس گاڑی کو فرانس کی ایک معروف کمپنی ایزی مائل نے تیار کیا ہے جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، سمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے ۔ 

خبریں