اچھی صحت چاہتے ہیں تو ناشتہ ہر صورت ضرور کریں

image

 ناشتہ صحت کے لیے مفید ہے۔ صبح کے ناشتہ کی اہمیت زیادہ اس لئے ہے کیونکہ صبح کے وقت ہمارے جسم کا میٹا بولزم نظام بہتر ہوتا ہے۔ صبح ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ صبح کے ناشتے سے ہمارے جسم کو جو توانائی حاصل ہوتی ہے وہ پورے دن کے لیے کافی ہوتی ہے۔

ایک سروے میں بھاری ناشتہ کرنے والے بچوں کو ان بچوں سے بہتر پایا گیا جو ہلکہ ناشتہ کرتے تھے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے علاوہ بڑوں کے لیے بھی ناشتہ کرنا اتنا ہی فائدہ مند ہے۔ ناشتا کرنے کی باقائدہ عادت امراضِ قلب سے بچا سکتی ہے۔

گھر کی خواتین عام طور پر گھر کے تمام افراد کے لیے ناشتہ تیار کرتی ہیں مگر خود ناشتہ نہیں کرتی۔ اکثر خواتین ناشتے کے نام پر بس چائے کا ایک کپ ہی پی لیتی ہیں۔ یہ طریقہ بالکل غلط ہے کیونکہ خواتین پر پورے گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ کسی کا خیال بہتر طور پر نہیں رکھ پائیں گی۔

کہا جاتا ہے کہ ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کرنا چاہئیے۔ ایک بھرپور ناشتے میں کاربوہائیڈریٹ، چکنائی، پروٹین، حیاتین اور معدنیات شامل ہونے چاہئیے۔

ناشتے کی مدد سے وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو افراد اپنے دن بھر کی کیلوریز کا پچاس سے ساٹھ فیصد حصہ ناشتے میں کھا لیتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے دورانیے میں اٹھارہ پائونڈ تک کم ہوا جبکہ ایسے لوگ جو کم ناشتہ کرتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے بعد بس سات پائونڈ تک ہی کم ہو سکا۔

خبریں