لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنا استعفٰی واپس لے لیا

image

سعد الحریری کئی روز سعودی عرب میں مقیم رہے جہاں پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی تاہم اب انہوں نےوطن واپسی پر استعفٰی واپس لینے کااعلان واپس لے لیا ۔ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرانسیسی صدر کی دعوت پر سعد الحریری دورہ فرانس پر چلے گئے ، جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بیروت میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرینگے ۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

خبریں