دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی جانوروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

image

 پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایک انوکھا قانون بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس کے تحت جانوروں کیلئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
میڈیا پر گردش کر رہی خبروں کے مطابق سندھ کے محکمہ لائیو سٹاک نے لائیو سٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا جس سے ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے گی۔ اس مقصد کیلئے ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہو گی۔ اس کے علاوہ قصابوں کی تربیت اور رجسٹریشن بھی کی جائے مگی۔

خبریں