بھارت نے بوہرہ برادری کے 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

image

بھارت نے بوہرہ برادری کے ان 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا ہے ۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں 

خبریں