ایران کے صدر حسن روحانی نے شام اور عرق میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا

image

ایران کے صدر حسن روحانی نے شام اور عرق میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا ہے ۔ ایک ٹی وی خطاب کے دوران حسن روحانی نے تمام جنگجوؤں، آیت اللہ خامنہ ای اور شام و عراق کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کا خاتمہ ہو گیا ہے جس نے گناہ، تباہی اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔حسن روحانی نے ایران کی پاسداران انقلاب فورسز اور اس کے غیر ملکی ونگ القدس فورس کو بھی شاندار فتح کی مبارکباد دی ۔حسن روحانی نے کہا کہ اصل کام تو متعلقہ ممالک کی فورسز اور عوام نے کیا، ہم نے انکی مدد کی۔ 

خبریں