زمبابوے کے صدرموگابے کے اقتدار کا سورج آخر کار غروب ہو گی

image

برطانیہ سے آزادی کے بعد 37 سال تک زمبابوے پر حکومت کرنے والے موگابے کے اقتدار کا سورج آخر کار غروب ہو گیا۔ فوجی بغاوت کے کئی دنوں بعد موگابے صدارت سے مستعفی ہو گئے، استعفے کی خبر سن کر ہرارے میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا، موگابے کی جانب سے نائب صدر کو برطرف کرنے پر زمبابوے سیاسی بحران کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد فوج نے بغاوت کر دی اور کئی دنوں کی کشمکش کے بعد صدر موگابے مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حکمران پارٹی کے اراکین نے اسمبلی میں موگابے کیخلاف مواخذے کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ 

خبریں