محمد وسیم نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے

image

 پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم سپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ ہوگئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسر سے مقابلہ کریں گے ۔ وسیم کا کہناہے کہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے ، میں نہیں چاہتا کہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کروں لیکن اس فائٹ کے بعد ہو سکتا ہے مجھے امریکہ یا جنوبی کوریاکی شہریت لینی پڑے ۔

خبریں