آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا

image

 ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ فہیم اشرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے بعد قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی وجہ سے بی پی ایل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ تھا۔ ان سے پہلے باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ نے بھی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک اور قومی فاسٹ بولر حسن علی بنگلا دیش پریمئیر میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے انہیں 13 دسمبر تک این او سی جاری کیے ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے۔

خبریں